اردو
Surah غاشیه - Aya count 26
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
( 1 ) بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
( 2 ) اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
( 3 ) سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
( 4 ) دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
( 5 ) ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
( 6 ) اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ
( 7 ) جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
( 8 ) اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
( 9 ) اپنے اعمال (کی جزا )سے خوش دل
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
( 10 ) بہشت بریں میں
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
( 11 ) وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
( 12 ) اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
( 13 ) وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ
( 14 ) اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
( 15 ) اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
( 16 ) اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
( 17 ) یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب )پیدا کیے گئے ہیں
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
( 18 ) اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
( 19 ) اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
( 20 ) اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ
( 21 ) تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
( 22 ) تم ان پر داروغہ نہیں ہو
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
( 23 ) ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
( 24 ) تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
( 25 ) بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم
( 26 ) پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے