اردو
Surah بلد - Aya count 20
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
( 1 ) ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
( 2 ) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
( 3 ) اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ
( 4 ) کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
( 5 ) کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
( 6 ) کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ
( 7 ) کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ
( 8 ) بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
( 9 ) اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
( 10 ) (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
( 11 ) مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
( 12 ) اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
فَكُّ رَقَبَةٍ
( 13 ) کسی (کی) گردن کا چھڑانا
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
( 14 ) یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
( 15 ) یتیم رشتہ دار کو
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
( 16 ) یا فقیر خاکسار کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
( 17 ) پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
( 18 ) یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
( 19 ) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ
( 20 ) یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے